میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا

میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا
 میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)فلمسٹار میرا نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوں گے اس وقت تک بھارتی فلموں میں کام نہیں کروں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو بھارتی فلمساز انیس بزمی نے اپنی فلم کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی تھی مگر اداکارہ میرا نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت پاکستانی فنکاروں اور حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں بنائے گا اس وقت تک میں کسی بھی بھارتی فلم میں کام نہیں کروں گی ۔ کیونکہ میرے لیے سب سے پہلے اپنے ملک کی عزت ہے جس پر میں کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی ۔

مزید :

کلچر -