وزیر اعظم عمران خان کےضلع مہمند میں جلسہ عام سے خطاب کی تمام تر تیاریاں مکمل

مہمند (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سوموار کو (کل) ضلع مہمند کا دورہ کرینگے،اس موقع پر وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے،جلسے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز ضلع مہمند کا دورہ کرینگےجس کیلئے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے۔ وزیر اعظم احساس کفالت اور قبائلی اضلاع میں شروع ہونے والا سپورٹس گالا کا افتتاح بھی کرینگے۔ جبکہ وہ کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم ہیڈ کوارٹر غلنئی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کرینگے۔ اس موقع پر چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا کہ جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہےاورجلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب ضلع مہمند میں احساس کفالت پروگرام کا افتتاح بھی کرینگے اور ساتھ ہی قبائلی اضلاع میں شروع ہونے والا سپورٹس گالا کا بھی افتتاح کرینگے۔