9مئی :انتخابی عذرداریوں پر سماعت ،شہادتیں طلب کرنیکا فیصلہ

9مئی :انتخابی عذرداریوں پر سماعت ،شہادتیں طلب کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت دیگر انتخابی عذرداریوں پر سماعت کرکے آئندہ سماعت 9مئی کیلئے مقرر کی ہے جس میں شہادتیں طلب کی جائیں گی جبکہ سابق ایم این اے کی عذرداری پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔ فاضل عدالت میں صوبائی حلقہ 288سے سردار محمد اکرم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب، سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کوسہ کیخلاف حلقہ 190سے سردار امجد خان (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )


کھوسہ ، سردار نصراللہ خان دریشک میر بادشاہ کھیتران محمد اقبال خان پتافی? ملک احمد کریم لنگڑیال عامر کرامت محمد اکرم خان نتکانی اور اجمل خان چانڈیہ نے انتخابی عذرداریوں دائر کی تھیں جن پر سماعت 9 مئی تک ملتوی کی گئی۔ اسی طرح فاضل عدالت نے قومی اسمبلی کے حلقہ 182سے جمشید احمد خان دستی کی پی پی پی کے ایم این اے مہر ارشاد سیال کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت کی اور شہادتیں مکمل ہونے پر آئندہ سماعت 20 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔