قومی ہاکی ٹیم چین پہنچ گئی 

  قومی ہاکی ٹیم چین پہنچ گئی 
  قومی ہاکی ٹیم چین پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاکستان قومی ہاکی ٹیم ایشین  چمپئین شپ میں حصہ لینے کے لئے چین پہنچ گئی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہْ قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ انتہائی مشکل ٹاسک ہے اور اگر دیکھا جائے تو ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن ہماری توجہ قومی کھیل سے ہٹ کے دیگر کھیلوں پہ زیادہ ہے ایک۔ وقت تھا جب پوری دنیا میں پاکستان کا نام ہاکی کے کھلاڑی روشن کرتے رہے اور دنیا بھر کے  ہاکی کے میدانوں میں  فتح کے جھنڈے گاڑنے والوں کی بات کریں تو ان میں اختر رسول،قاسم ضیاء  حسن سردار، قمر ابراہیم،شہباز سینئر، شہباز جونیئر، طاہر زمان، سلیم اللہ، کلیم اللہ، ْ شاہد خان جیسے بے شمار کھلاڑی تھے جنہوں نے دنیا بھر میں ہاکی کے میدانوں میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا لیکن وقت  گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑی ہاکی کھیل سے اپنی گرفت نا کر سکے اس لئے کافی عرصے سے پاکستان ہاکی کے میدان میں پے درپے شکست سے دوچار ہے۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر لگتا ہے کہ پاکستان ہاکی کے میدان میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے گا اسی لئے امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی چین میں ہونے والی ایشین چیمپئین شپ میں اچھی کارکردگی دکھائینگے اور  اپنی زبردست کارکردگی سے فتح کے جھنڈے گاڑ کے پاکستانی قوم کو خوشی کی خبر سنائیں گے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ آیا واقعی پاکستانی ٹیم اپنی کھوئیساکھ بحال کر ے گی یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی برا سکتا ہے تو فی الوقت اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد بریک  کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -