ارشد ندیم نے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا، پاکستان نے4 دہائیوں بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ارشد ندیم نے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا، پاکستان نے4 دہائیوں بعد اولمپکس میں ...
ارشد ندیم نے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا، پاکستان نے4 دہائیوں بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا ڈالا۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کردی جب کہ  پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کردی۔جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے  نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔ جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔  بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں  فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو  بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کردی جب کہ  پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کردی۔جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے  نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔ جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔  بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں  فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو  بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔

خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ  8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

مزید :

کھیل -