پی ایس ایل میں شعیب ملک کے پرفارم نہ کرنے پر مصباح الحق کا اظہار حیرانگی

پی ایس ایل میں شعیب ملک کے پرفارم نہ کرنے پر مصباح الحق کا اظہار حیرانگی
پی ایس ایل میں شعیب ملک کے پرفارم نہ کرنے پر مصباح الحق کا اظہار حیرانگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے  شعیب ملک پاکستان اور فرنچائز کرکٹ میں مسلسل پرفارم کررہے ہیں تاہم ٹورنامنٹ میں انکا بیٹ ابھی تک خاموش ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ مجھے حیرانگی ہے کہ وہ کیوں پرفارم نہیں کرپارہے۔مصباح نے ملک کی گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران فرنچائز کرکٹ اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی میچوں میں مسلسل کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنی فارم کیش کرنے میں ناکام رہا ہے حالانکہ وہ 140-150 کے سٹرائیک ریٹ پر کھیلتے رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں بدقسمتی سے شعیب ملک جب بیٹنگ کے لیے آئے کراچی کنگز کو 10 سے زیادہ کے رن ریٹ سے کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوئی اور وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے باعث وہ دباؤ میں ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -