سونے کی قیمت چڑھ گئی، ریٹ کہاں تک پہنچ گیا؟جانیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 1600 روپے فی تولہ بڑھ گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کی بڑھوتری سے ایک لاکھ 97 ہزار 360 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا نرخ 18 ڈالر اضافے سے 2198 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔