بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا ...
بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا۔

"جنگ " کے مطابق بشریٰ بی بی کو گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی جائے گی۔