گزشتہ ماہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مئی کے مہینے میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتو ں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد کم ہے۔ مئی میں 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپےریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد کم ہے۔ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جنوری سے مئی تک کی مدت میں ملک میں 2555000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہے۔