ہمت کارڈ رجسٹریشن کا سلسلہ یونین کونسل سطح تک پھیل چکا ہے ، صوبائی وزیر  سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ

ہمت کارڈ رجسٹریشن کا سلسلہ یونین کونسل سطح تک پھیل چکا ہے ، صوبائی وزیر  ...
ہمت کارڈ رجسٹریشن کا سلسلہ یونین کونسل سطح تک پھیل چکا ہے ، صوبائی وزیر  سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے مری کا دورہ کیا۔ انہوں نے مری کے مختلف پوائنٹس پر ہمت کارڈ رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے ٹریٹ، سامبلی تجال اور گھوڑا گلی کا دورہ کیا اور رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کام سے معذور افراد اور انکے والدین سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہمت کارڈ رجسٹریشن کا سلسلہ یونین کونسل سطح تک پھیل چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ  کے ویژن کے مطابق افراد باہم معذوری کی فلاح کے لیے مذید اقدامات کریں گے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ 4 لاکھ معذور افراد میں سے 1 لاکھ 50 ہزار افراد نہیں لکھ سکتے۔ افراد باہم معذوری کی فلاح کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ریکارڈ مرتب ہونے کے بعد ہمت کارڈ کے ذریعے افراد باہم معذوری کو سہ ماہی 10 ہزار 5 سو روپے مالی معاونت میسر ہو گی۔ شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب کے مختلف ہمت کارڈ رجسٹریشن پوائنٹس کا دورہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکوم طبقے کی مدد کر کے ہم مثالی معاشرے کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفاتر اور ہیلپ لائن 1312 پر ہمت کارڈ کے لیے دفتری اوقات میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ افراد باہم معذوری ہمت کارڈ رجسٹریشن کی شفافیت سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ رجسٹریشن کے عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔

 ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی رانا شاہد سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔