شرمناک کام کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا

شرمناک کام کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
 شرمناک کام کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ویب ڈیسک) میرپورخاص میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) احمد کریم جیلانی کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد ہونے پر ڈی ایس پی لیگل کو جامشورو کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کو گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب گرفتار کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ڈی ایس پی کریم جیلانی کے خلاف فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو وردی میں جرم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایسے افسران چاہیے جو عوام کی جان و مال عزت اور آبرو کی حفاظت کا جذبہ رکھتے ہوں۔