اسلام آباد  ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالی خاتون گرفتار، پیٹ سے کیا نکلا؟ جانیے

اسلام آباد  ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالی خاتون گرفتار، پیٹ سے کیا نکلا؟ ...
اسلام آباد  ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالی خاتون گرفتار، پیٹ سے کیا نکلا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

 حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت  ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے  6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے  3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ  حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے  2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی  جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات سمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -