تاندلیانوالہ میں پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کو فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا مہنگا پڑ گیا

تاندلیانوالہ میں پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کو فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا مہنگا ...
تاندلیانوالہ میں پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کو فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا مہنگا پڑ گیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  تاندلیانوالہ(آئی این پی ) تاندلیانوالہ میں پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کے لیے فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب میدان میں کھیل جاری تھا، کھلاڑیوں نے ڈاکوئو ں ہی کو فٹ بال بنا کر درگت بنا دی۔

تفصیل کے مطابق پنجاب کی تحصیل پیرے دی جھوک میں ڈاکو واردات کے بعد پولیس کی پکڑ سے بچنے کے لیے فرار ہو رہے تھے کہ کھیل کے گراؤ نڈ میں داخل ہو گئے جہاں فٹ بال کھلاڑیوں نے انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 2 ڈاکو گاؤں پیرے دی جھوک میں واردات کے بعد فرار ہوئے، تو سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، ڈاکو موٹر سائیکل ایک جگہ چھوڑ کر گراؤنڈ میں گھس گئے۔

 گراؤ نڈ میں اس وقت فٹ بال کھیلی جا رہی تھی، فٹ بال ٹیم کے ارکان نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔