عرب ملک کے صحرامیں پاکستانی شہری نے نوجوان لڑکی کا ریپ کردیا اور پھر جاتے جاتے اسے اپنی ایسی چیز دے گیا کہ پولیس والے بھی حماقت پر دنگ رہ گئے

عرب ملک کے صحرامیں پاکستانی شہری نے نوجوان لڑکی کا ریپ کردیا اور پھر جاتے ...
عرب ملک کے صحرامیں پاکستانی شہری نے نوجوان لڑکی کا ریپ کردیا اور پھر جاتے جاتے اسے اپنی ایسی چیز دے گیا کہ پولیس والے بھی حماقت پر دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی طورپر مقیم شہری نے اپنے ایک دوست کے ہمراہ ایک خاتون کو اغواءکرکے صحرائی علاقے میں جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا اور جاتے جاتے اپنا موبائل فون نمبر بھی دے گیا تاکہ دوبارہ ملاقات ہوسکے لیکن یہی حماقت اُنہیں مہنگی پڑگئی اور قانون کے شکنجے میں آگئے ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق مرکزی ملزم اور اس کے دوست نے خاتون کو القعوذ کے علاقے سے اغواءکیا اور گلوبل ولیج کے عقب میں تاریک مقام پرلے گئے جہاں پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن سمیت جنسی درندگی کا نشانہ بنایا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب القعوذ انڈسٹریل ایریامیں ایک 31سالہ مرد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون کو روک لیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھالیا ، جنسی درندگی پر مزاحمت کرنے پر خاتون کے جسم اور چہرے پر بھی خراشیں اور زخم آئے ۔
مضروبہ نے بتایاکہ شام سات بجے وہ گھر جانے کے لیے ٹیکسی کی منتظرتھی کہ ایک کار نے میراراستہ روکا، ڈرائیور کیساتھ موجود شخص نے مجھے لفٹ دینے کی پیشکش کی لیکن جب میں نے انہیں بتایاکہ ٹیکسی کی منتظر ہوں تو وہ باہر نکلا اور گھسیٹ کر مجھے کار کے اندر ڈال لیا، میں نے بعد میں جب اُنہوں نے ایک پٹرول پمپ پر گاڑی روکی تو میں اُنہیں بتایاکہ پیاسی ہوں اوردروازہ کھولنے کی کوشش کی تو ایک زوردار تھپڑمارتے ہوئے ان میں سے ایک نے مجھے اگلی نشست کی طرف دھکا دے دیا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
خاتون نے پراسیکیوٹرکو بتایاکہ تاریک مقام پر دونوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایااور پھر کچھ دوری پر لے جاکرایک مرتبہ پھر گاڑی میں ہی اپنی ہوس بجھائی جبکہ ان میں سے ایک نے اپنا موبائل نمبر دیا تاکہ دوبارہ مل سکیںجبکہ چارگھنٹے بعدیعنی تقریباً11بجے القعوذ کے علاقے میں ہی اپنی منزل پر چھوڑا جبکہ ایک شخص نے پولیس یا کسی اور کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تاہم اگلے ہی روز خاتون کے باس نے دبئی پولیس کو شکایت کردی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ خاتون نے بعدازاں ملزم کو تھانے میں شناخت کرلی ، وہ زائدالمعیاد ویزے پر غیرقانونی طورپر مقیم تھاجبکہ ڈی این اے ٹیسٹ میں بھی دونوں افراد ملزم قرارپائے ۔ مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

جرم و انصاف -