نعیمیہ خاندان کی دین، ملک کیلئے خد ما ت تار یخ کا حصہ ہیں علامہ، مجاہد عبد الر سو ل

نعیمیہ خاندان کی دین، ملک کیلئے خد ما ت تار یخ کا حصہ ہیں علامہ، مجاہد عبد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صدرسنی تحریک پنجا ب، رہنما اتحاد بین المسلمین، مذہبی سکالرعلامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ نعیمی خاندان کی دین اور ملک کیلئے خدما ت تار یخ کا حصہ بن چکی، محفو ظ الرحمن نعیمی، تاجورنعیمی مرحوم کی و فا ت نعیمیہ خاندان کیلئے بہت بڑا صد مہ اور نا قا بل تلا فی نقصان ہے،قوم کی بیٹیوں کی اعلی تر بیت محفو ظ الرحمن نعیمی کیلئے ضرور ذر یعہ نجا ت ہو گی۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے سنی تحریک شاہدرہ کے زیراہتمام تعزیتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ محمد محفو ظ الرحمن نعیمی،محمد تاجورنعیمی مرحوم نے مفتی محمد حسین نعیمی کے حقیقی جانشین ہو نے کا حق ادا کیا۔ محمد محفو ظ الرحمن نعیمی کی انتھک محنت سے جامعہ سراجیہ نعیمیہ نے عرو ج حا صل کیا۔
قوم کی بیٹیو ں کی تر بیت کے سلسلہ میں ان کے کردار کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔محمد محفو ظ الرحمن نعیمی نے ہمیشہ قوم کی بیٹیو ں کو چادر اور چار دیوار ی کا تقد س سکھایا۔انہو ں نے کہاکہ محفو ظ الرحمن نعیمی کی تر بیت یا فتہ قوم کی ما ؤ ں بہنو ں اور بیٹیوں کی و جہ سے جامعہ سراجیہ نعیمیہ کا سر فخر سے بلند رہے گا۔تحفظ نامو س ر سا لت کے سلسلہ میں ان کی خد مات کو ہمیشہ یاد بھی رکھا جائے گا اور خراج تحسین بھی پیش کیا جا تا رہے گا۔انہو ں نے کہاکہ مشر ف دور میں محمد تاجورنعیمی مرحوم بڑی دلیر ی جرات اور استقامت کے سا تھ جیل کا سفر طے کیا۔محمد تاجورنعیمی مرحوم انتہا ئی گہری اور سنجیدہ سو چ کے ملک تھے اور وہ ہمیشہ اہل سنت والجماعت بہتری اور بقا ء کیلئے سو چتے تھے۔انہو ں نے مزید کہاکہ محمد تاجورنعیمی مرحوم کارو بار ی شخصیت ہو نے کے باوجود محبت ر سو ل اور عشق ر سو ل میں اپنی مثا ل آ پ تھے۔ڈاکٹر محمد سر فراز نعیمی کی شہادت کے بعد محمد تاجورنعیمی مرحوم نے جامعہ نعیمیہ کو حقیقی راہ کے او پر گامرن رکھا اور جامعہ نعیمیہ کے کردار کو بحا ل رکھنے اور جامعہ نعیمیہ کے کردار کو بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔اللہ تعا لی مرحو مین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا ء فرما ئے۔