آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر غور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمےخلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈرآسٹن ملربھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی سکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مشن کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہےگا۔ اس موقع پر امریکی وفد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔