پانی بحران میں اضافہ‘ کاشتکاروں کا کڑا امتحان

پانی بحران میں اضافہ‘ کاشتکاروں کا کڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک بھر میں بارشوں کے بعد بھی پانی کا بحران (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
تا حال جاری ہے اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال معمول پر نہ آ سکی،اس حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 78 ہزار 500 کیوسک تک پہنچ چکی ہے جب کہ اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول ایک ہزار 380 فٹ ہے اور ڈیم میں پانی کی انتہائی گنجائش ایک ہزار 397 فٹ ہے ، اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ کر 45 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانی کا اخراج بھی 45 ہزار کیوسک ہی ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ پانچ ہزار 863 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے،ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ 58 ہزار دو کیوسک ہے،مجموعی طور پر ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے تاہم پانی میں اضافے کی رفتار اب بھی کم ہے،انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک بھر میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ارسا کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں پانی کا ذخیرہ سات ملین ایکڑ فٹ تھا تاہم رواں ماہ پانی کا ذخیرہ ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم رہ گیا ہے،
پانی بحران