آدمی کو اس کے پالتو کتے نے گولی مار دی، عجیب و غریب خبر آگئی

آدمی کو اس کے پالتو کتے نے گولی مار دی، عجیب و غریب خبر آگئی
آدمی کو اس کے پالتو کتے نے گولی مار دی، عجیب و غریب خبر آگئی
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ایک شخص نے پولیس کو حیران کن بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پالتو کتے نے غلطی سے اس پر اس وقت  گولی چلا دی جب وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بستر پر لیٹا ہوا تھا۔ یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا، اور کئی لوگوں نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  متاثرہ شخص جیرالڈ کرک ووڈ نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بستر پر آرام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پالتو پٹ بل کتا "اوریو" بستر پر کود گیا۔ اس دوران کتے کا پنجہ ایک بھرے ہوئے پستول کے ٹریگر پر آ گیا، جس کے نتیجے میں گولی چل گئی۔ یہ گولی کرک ووڈ کی ران کو چھوتے ہوئے نکل گئی، تاہم خوش قسمتی سے زخم زیادہ سنگین نہیں تھا۔ واقعے کے فوراً بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کی، اور اب اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو ابتدائی طور پر انہیں اس کہانی پر یقین نہیں آیا، کیونکہ دعویٰ کافی حیران کن تھا۔ تاہم کرک ووڈ کی گرل فرینڈ نے بھی اس کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی "اوریو" نے غلطی سے ٹریگر دبا دیا تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد اس نے فوراً پستول کو چھپا دیا تاکہ مزید کوئی خطرناک صورتحال پیدا نہ ہو۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے حقیقی محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ کرک ووڈ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں، تاہم اس واقعے نے ہتھیاروں کی حفاظت اور پالتو جانوروں کے رویے سے متعلق کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -