ماں 2 جڑواں نومولود شاپر میں ڈال کر شوہر کی دہلیز پر رکھ آئی ‘ دم گھٹنے سے جاں بحق

ماں 2 جڑواں نومولود شاپر میں ڈال کر شوہر کی دہلیز پر رکھ آئی ‘ دم گھٹنے سے جاں ...
 ماں 2 جڑواں نومولود شاپر میں ڈال کر شوہر کی دہلیز پر رکھ آئی ‘ دم گھٹنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ(ویب ڈیسک) ماں نے مبینہ طور پر نومولود بچے شاپر میں ڈال کر شوہر کے دروازے پر رکھ دیئے، دم گھٹنے سے بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والہ کے علاقہ جاوید پارک کی عروسہ کی پانچ ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر اپنے خاوند شہباز سے علیحدگی ہو گئی تھی، گزشتہ روز عروسہ نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا مگر اس کے فوری بعد خاتون نے مبینہ طور پر نومولود کو کپڑے میں لپیٹ کرشاپر میں بند کیا اور سابق شوہر شہباز کے گھر کے دروازے پر رکھ کر چلی آئی، شاپر میں دم گھٹنے کی وجہ سے دونوں بچے خالق حقیقی سے جاملے، اہل علاقہ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسردہ اور سفاکیت پر انگشت بدنداں ہیں۔

مزید :

شیخوپورہ -