ڈیرہ، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بزرگ قتل، ملزم کی وضاحتیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیس میں یوٹرن، مقدمہ درج، پولیس کا مختلف پہلوؤں پر غور

        ڈیرہ، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بزرگ قتل، ملزم کی وضاحتیں، سی سی ٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)عید کے روز سیکیورٹی گارڈ کی طرف سے اچانک گولی چلنے کا واقعہ، جاں بحق ہو نے والے بشیر لغاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے نیا رخ اختیار کرلیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بظاہر لگ رہا ہے کہ گارڈ نے رپیٹر کو سیدھا کر کے فائر مارا، جبکہ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر فائر نہیں کیا وہ گن سیدھی کررہاتھا کہ اچانک فائر ہوگیا،گدائی پولیس کی(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

 تحقیقات جاری، تفصیلات کے مطابق عید کے روز تھانہ گدائی کی حدود میں نجی کمپنی کے گارڈ قاسم حسین لغاری کی گن سے اچانک فائر ہونے سے بشیر احمد لغاری نامی شخص شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بظاہر لگ رہا ہے کہ سیکورٹی گارڈقاسم نے موٹر سائیکل سوار کو اپنی طرف آتا دیکھ کر رپیٹر کو سیدھاکر کے اسے گولی مار دی گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار بشیر لغاری موٹر سائیکل سے گرا اور شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں مقتول کے پوتے عادل حسین نے بتایا کہ وہ اپنے دادا کے ہمراہ گھر کی طرف جارہا تھا کہ جب پتافی سنٹر کے قریب پہنچے تو دادا بشیر احمد صدقانی لغاری گارڈ قاسم حسین لغاری کو دیکھ کر اسے ملنے کے لئے چلے گئے جس نے پرانی ذاتی رنجش کی بناء پر دادا بشیر کواپنی طرف آتے دیکھ کر فائر مارکرقتل کردیا پولیس تھانہ گدائی نے مقتول کے پوتے عادل حسین کی مدعیت میں زیردفعہ 302 مقدمہ نمبر 493/24 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے دوسری جانب سکیورٹی گارڈ قاسم حسین لغاری کاکہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر فائر نہیں کیا وہ گن سیدھی کررہاتھا کہ اچانک فائر ہوگیا جوکہ بشیر احمد کو جاکر لگاجبکہ تھانہ گدائی پولیس کی طرف سے  وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔