بی آئی ایس پی رقوم کی فراہمی

   بی آئی ایس پی رقوم کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی پنجاب سمیت ملک کی مستحق خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مالی امداد لیتی ہیں اُن کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آئی ایس پی حکام نے قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی ممبران کو بریفنگ میں بتایا کہ بی آئی ایس پی سے فائدہ اُٹھانے والی ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے فنگر پرنٹس نہ آنے پر اُنہیں جنوری میں خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے وہ بینک اکاؤنٹ کھلوا کر اپنی امدادی رقوم باآسانی حاصل کر سکیں گی۔ اِس سلسلے میں شہری علاقوں میں پہلا تین ماہ طویل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جس سے یقینا مستحق افراد کی شکایاتوں کا ازالہ ممکن ہو پائے گا تاہم شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی خواتین کو بھی خصوصی کارڈ جاری کیے جانے چاہئیں تاکہ وہ بھی اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا کر امدادی رقوم بنا کسی رکاوٹ یا پریشانی کے حاصل کر سکیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -