میں نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی بات نہیں کی ، خالد مقبول کی وضاحت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے نہیں کہا ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔
ایکسپو سینیٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے خود سے منسوب بیان کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ایم کیو ایم حکومت چھوڑ رہی ہے۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ شہر پاکستان کا چہرہ ہے، ترقی کی بنیاد ہے اور رہے گا۔ کراچی اپوزیشن کا مزاج رکھتا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے کہا کہ تھا کہ وزارتیں خیرات میں نہیں ملی ہیں، ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس ملا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت میں رہتے ہوئے حالات بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔