بدروحوں کو دور رکھنے کے لیے غار کی دیواروں پر لگائے گئے پراسرار نشانات، جنہیں دیکھ کر سائنسدان دنگ رہ گئے

بدروحوں کو دور رکھنے کے لیے غار کی دیواروں پر لگائے گئے پراسرار نشانات، ...
بدروحوں کو دور رکھنے کے لیے غار کی دیواروں پر لگائے گئے پراسرار نشانات، جنہیں دیکھ کر سائنسدان دنگ رہ گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاوہ کریسویل کریگز میں واقع غاروں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دوزخ کی طرف جاتی ہیں۔ ان انتہائی پراسرار غاروں کی دیواروں پر اب ایک ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے کہ دیکھ کر سائنسدان بھی دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان غاروں کی دیواروں پر عجیب و غریب تصاویر بنی ہوئی ہیں جن کے متعلق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ تصاویر بدروحوں کو زیرزمین سے یا دوزخ سے اس دنیا میں آنے سے روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

یہ حیران کن دریافت ’سب ٹیرینین بریٹانیکا گروپ‘ کے ماہر ہیلے کلارک اور ایڈ واٹرز نے کی ہے۔ دونوں ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اس سے قبل دنیا کی کسی بھی غار میں اس نوعیت کی تصاویر کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ جادوئی تصاویر انتہائی اہم دریافت ہے۔ یہ غاریں ایک ایسا حیرت کدہ ہیں جہاں سے اکثر ایسے راز منکشف ہوتے رہتے ہیں جو دنیا کو حیران کر دیتے ہیں۔“ واضح رہے کہ یہ غاریں ہزاروں سال قدیم ہیں۔ یہاں 13ہزار سال قدیم پرندوں، ہرن، گھوڑوں اور دیگر جانوروں کی تصاویر بھی دریافت ہو چکی ہیں، جو اسی طرح غاروں کی دیواروں پر بنی ہوئی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /مافوق الفطرت