رفعت مختار بہاولپور میں ریجنل پولیس آفیسر تعینات ‘ انکے پیشرواشفاق احمد خان سی پی او گجرانوالہ تعینات

رفعت مختار بہاولپور میں ریجنل پولیس آفیسر تعینات ‘ انکے پیشرواشفاق احمد خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور، خانقاہ شریف(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)چیف سیکرٹری (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے رفعت مختار کو بہاولپور میں ریجنل پولیس آفیسر تعینات کر دیا ہے ۔ رفعت مختار گریڈ 20کے پی ایس پی آفیسر ہیں اور اس سے پہلے وی وی آئی پی سیکورٹی اور سپیشل برانچ میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ تاہم رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے جبکہ انکے پیش رو گریڈ 19کے پی ایس پی آفیسر محمد ادریس احمد کو وی وی آئی پی سکیورٹی اور سپیشل برانچ پنجاب میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح گریڈ 19کے پی ایس پی آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس کو اے آئی جی آپریشن ‘ سی پی او پنجاب سے تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انکے پیش رو گریڈ 19کے پی ایس پی آفیسر اشفاق احمد خان کو سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔