سی ٹی ڈی ملتان کی کارروائی‘ 3دہشتگرد گرفتار‘ بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی ملتان کی کارروائی‘ 3دہشتگرد گرفتار‘ بارودی مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی 3دہشت گرد گرفتار کر کے بارودی مواد برامد کرلیا۔گزشتہ رات کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملتان کو مخبر کی جانب سے اطلاع ملی کہ شجاعباد میں بارودی مواد سے مسلح دہشت گردموجود ہیں۔جس پر انہوں نے گزشتہ رات شجاعباد کے علاقہ کالا پل گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب چھاپہ مار کر 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ان کی پہچان عبدالحمید،لال گل اور دین محمد سے ہوئی ہے۔ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔ جبکہ 3گرنیڈ بھی برامد کر لیے گئے جنھیں بم ڈیسپوزل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
سکواڈ کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔