موٹر وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے ایم 1 ٹول پلازہ کےقریب مسافر وین میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 1 ٹول پلازہ کےقریب مسافر وین کا سلنڈ پھٹ گیا جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث وین میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔