وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر ایس ایس ملیر راﺅ انوار کو معطل کر دیا، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر ایس ایس ملیر راﺅ انوار ...
وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر ایس ایس ملیر راﺅ انوار کو معطل کر دیا، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءاور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپہ مارنے اور انہیں گرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماءخواجہ اظہار الحسن گرفتار، ضلع ملیر کے تھانوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں: ایس ایس پی راﺅ انوار
واضح رہے کہ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءخواجہ اظہا ر الحسن کے گھر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اور ہتھکڑیاں لگا کر بکتر بند گاڑی کے ذریعے سائٹ سپرہائی وے تھانے منتقل کر دیا۔ راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن ملیر ضلع کے مختلف تھانوں میں مطلوب ہیں اور انہیں سائٹ سپرہائی وے تھانے لے کر جا رہا ہوں۔ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے وقت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بھی خواجہ اظہار الحسن کے گھر کے باہر موجود تھے اور انہوں نے بھی پولیس کیساتھ مزاحمت کی مگر پولیس خواجہ اظہار الحسن کو ساتھ لے گئی۔

خواجہ اظہار الحسن کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ، وزیر اعظم اور آرمی چیف بتائیں کس ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے: فاروق ستار
گرفتاری کے دوران خواجہ اظہار الحسن کے گھر میں موجود خواتین نے مزاحمت بھی کی اوروہ روتی بھی رہیں۔اس سے قبل بھی آج پولیس نے خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ مارا تھا مگر وہ تب گھر میں موجود نہیں تھے۔گرفتاری کے بعد راﺅ انوار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کے خلاف اشتعال انگیزی کے مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے خلاف گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات بھی درج ہیں جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپے کا نوٹس، ایس ایچ او سہراب گوٹھ معطل

اس سے قبل دوپہر ڈیڑھ سے دو بجے کے قریب پولیس نے خواجہ اظہار الحسن کے گھر پہلا چھاپہ مارا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو معطل کر دیا تھا اور اب خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔