وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ ،زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری

 وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ ،زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری
 وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ ،زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وانواٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت پر کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔