آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نامزدگی، مجھے یقین تھا کہ عمران خان کو نااہل کروانے میں کامیاب ہوجائوں گا، خرم بٹ کا موقف بھی آگیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نامزدگی، مجھے یقین تھا کہ عمران خان کو نااہل ...
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نامزدگی، مجھے یقین تھا کہ عمران خان کو نااہل کروانے میں کامیاب ہوجائوں گا، خرم بٹ کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامزدگی کے خلاف مہم چلانے والے خرم بٹ کا موقف بھی آگیا ، وہ پی ایم ایل این برطانیہ یوتھ ونگ کے صدر ہیں ۔

خرم بٹ کا کہناتھاکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا، آج پوری قوم کی فتح کا دن ہے، مجھے یقین تھا بانی پی ٹی آئی کو ڈسکوالیفائی کرواؤں گا۔

انہوں نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور 180 ملین پاؤنڈ کے سزایافتہ ہیں، خوشی ہے، یونیورسٹی ایسے شخص سے بچ گئی جو نفرت پھیلاتا تھا۔

خرم بٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا چاہئے۔ 

اس موقع پر  راشد عدیل ہاشمی  نے موقف اپنایا کہ عمران خان کہا کرتے تھے برطانیہ میں انصاف کا بول بالا ہے، برطانیہ سے واپس بھیجے گئے 190 ملین پاؤنڈز کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی انٹرنیشنل نااہل ڈکلئیر ہو چکے ہیں، ان کی مغرب میں فالوونگ کا بھرم ٹوٹ گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -