پشاور یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں 

  پشاور یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور یونیورسٹی کے19شعبوں اور انسٹیٹیوٹس کے سربراہان سبکدوش کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چانسلر کی طرف اِس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جامعہ پشاور کے سینئر فیکلٹی ممبران کو عارضی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جن کی باقائدہ منظوری یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے شکایات سامنے آ رہی تھیں اور تعلیمی ماحول بھی تعطل کا شکار تھا جس کے بعد وائس چانسلر نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔ تبدیلی اچھی چیز ہے اور اگر انتظامی معاملات میں مشکل آ رہی ہے تو ایسے انتظامات تو کرنے پڑتے ہیں لیکن بس یہ خیال رکھا جائے کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی وجوہات نہ ہوں۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -