کیسے اُس نے اس اذیت کو گوارا کرلیا۔۔۔

کیسے اُس نے اس اذیت کو گوارا کرلیا۔۔۔
کیسے اُس نے اس اذیت کو گوارا کرلیا۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیسے اُس نے اس اذیت کو گوارا کرلیا
توڑ کر رشتہ عزیزوں سے کنارا کر لیا

لیجئے نہ امتحان صبرو تحمل کا مرے
جھونپڑی میں زندگانی کا گزارا کر لیا

حق محبّت کا کیا اس طرح سے ہم نے ادا
نفع  بخشا ان کو اور اپنا خسارا کرلیا

شومئی تقدیر تھی کُچھ کُچھ ہماری بےبسی
ساتھ خوشیاں چھوڑ دیں غم کو سہارا کرلیا

کر لیا مجھ سے جدا ہونے کا اُس نے فیصلہ
راہ میں نے بھی بدل لی اور کنارا کرلیا

گھر گئی جب ظلمتوں میں زندگی میری نظر
میں نے خود روشن مقدر کا ستارا کرلیا
کلام :ڈاکٹر شمائلہ آفریں نظر

مزید :

شاعری -