ڈی آئی خان، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لئے
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 8فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈاپور این اے 44اور پی کے 113پر کامیاب ہوئےتھے،قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔