جامعہ بنوریہ عالمیہ میں سالانہ امتحانات 2023-24 کا آغاز ہوگیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مجمع العلوم الاسلامیہ کے تحت سالانہ امتحانات 2023-24 کا آغاز ہوگیا. سالانہ امتحانات میں درس نظامی ود دیگر شعبہ جات کے جامعہ میں زیر تعلیم 67 ممالک کے 4ہزار سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہیں . سالانہ امتحانات 22 فروری تک صبح 9بجے سے 12بجے تک جاری رہیں گے۔