رات 10بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی ،ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا

رات 10بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی ،ہائی کورٹ نے نوٹس جاری ...
رات 10بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی ،ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے رات 10بجے کے بعدگھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اورمیرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مرزا وقاص روف نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شہریوں کو شادی کی تقریبات کے حوالے سے وقت کا پابند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،گھروں میں بھی دس بجے کے بعد تقریبات پرضلعی انتطامیہ مہمانوں کو ہراساں کرتی ہے.انہوں نے کہا کہ دس بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی بجلی کی بچت اور سیکیورٹی خدشات کے نام پر عائد کی گئی ہے جو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے.انہوں نے عدالت سے ستدعا کی کہ رات دس بجے کے بعدگھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اورمیرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے.جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو 10فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -