کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ میں آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت کم تھی جس کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ شہر سے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر تھا۔

مزید :

ماحولیات -