سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند
سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سیکیورٹی خدشات کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز "کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا تاہم تمام کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔

تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر فزیکل کلاسز سے ورچوئل لرننگ آن لائن کلاسز میں منتقل کر دی جائیں گی اور یہ سلسلہ اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو ایم ایس ٹیمز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم سمیت موجودہ ادارہ جاتی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، انتظامی عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں حاضری دے گا۔