ایم ایم بی ایل اور یو مائیکروفنانس بینک  کا اپنے ملازمین کے لئے ہاؤسنگ  فنانس کی سہولت سے متعلق اشتراک

ایم ایم بی ایل اور یو مائیکروفنانس بینک  کا اپنے ملازمین کے لئے ہاؤسنگ  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) اور ملک کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے مائیکروفنانس بینک، یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک)نے اپنے ملازمین کو گھروں کیلئے سرمایہ(بقیہ نمبر12صفحہ نمبر6)
 فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم اشتراک کیا ہے۔  اس مفاہمتی یاد داشت پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام اور یومائیکروفنانس بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، کبیر نقوی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کئے جس میں دونوں اداروں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اس اشتراک کے تحت یو بینک اور ایم ایم بی ایل کے ملازمین گھر کے حصول کے لئے سرمایہ حاصل کرسکیں گے۔ اہل ملازمین 30 لاکھ روپے تک سرمایہ حاصل کرسکیں گے تاکہ وہ اس رقم سے نیا گھر، فلیٹ، اپارٹمنٹ، یا تعمیر کے لئے پلاٹ، پہلے سے خریدے ہوئے پلاٹ پر گھر کی تعمیر یا موجودہ رہائش گاہ میں توسیع کراسکیں۔  ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "مالیاتی سہولیات کی فراہمی صرف صارفین تک محدود نہیں ہے بلکہ ان تمام لوگوں پر محیط ہے جو معاشی خود مختاری کے ذریعے اپنا معیار زندگی بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ایک ادارہ کے طور پر ہم اپنے سب سے بہترین سرمائے یعنی افرادی قوت کو جامع انداز سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کے لئے مستعد ہیں۔ یو بینک سے اشتراک کی بدولت ہم اپنی قابل احترام افرادی قوت کو اس جدید دور کے غیریقینی معاشی حالات میں مالی طور پر مستحکم بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔ "یومائیکروفنانس بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، کبیر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہمارے لوگ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے خدمات کی فراہمی جاری رکھیں۔ یہ لوگ اصل میں ہمارے لئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم ایم ایم بی ایل کے اشتراک سے دونوں اداروں کے ملازمین کو اس سہولت کی فراہمی پر خوش ہیں۔ اس سے یوبینک کے اس عزم کی بھی توثیق ہوتی ہے کہ بحیثیت مجموعی مائیکروفنانس انڈسٹری مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر کام کرسکتی ہے۔ " مارکیٹ میں بااثر حیثیت اور ملازمین کے لئے سازگار ماحول کی ساکھ رکھنے والے دونوں ادارے،ایم ایم بی ایل اور یوبینک،اپنے صارفین اور ملازمین کی پائیدار ترقی کا عمل آگے بڑھانے سے متعلق مختلف اقدامات میں پیش پیش رہے ہیں۔