ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن انتخابات ،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا ،پورا پینل کامیاب

ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن انتخابات ،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا ...
ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن انتخابات ،پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا ،پورا پینل کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن لاہور کینٹ کے آئندہ تین سال کے لئے ہونے والے انتخابات کے پروفیشنل گروپ کے میجر رفیق حسرت کا مکمل پینل جیت گیا۔ میجر رفیق حسرت نے 324 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل الخدمت گروپ کے میجر وسیم انور نے 176 ووٹ لے سکے، میجر جاوید نے2 ووٹ لئے اور سعید اعوان نے 4 ووٹ لئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر کے لئے پروفیشنل گروپ کے ارشد علی کھوکھر 295 ووٹ لے کر جیت گئے الخدمت گروپ کے حاجی زاہد 208ووٹ لے سکے ۔نائب صدر 1کیلے پروفیشنل گروپ کے شیخ الیاس 293ووٹ لے کر جیت گئے ،الخدمت گروپ کے زبیر اسلم 196ووٹ لے سکے ،آزاد امیدوار دل نواز چوہدری نے 15ووٹ حاصل کیے ۔نائب صدر 2کیلئے پروفیشنل گروپ کے لطیف چوہدری نے 341ووٹ حاصل کیے جبکہ الخدمت گروپ کے رفیق چوہان 161ووٹ لے سکے ۔نائب صدر 3کیلئے پروفیشنل گروپ کے ہارون رشید 300ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،الخدمت گروپ کے نظیر احمد کو 198ووٹ ملے ۔
جنرل سیکریٹری کیلئے پروفیشنل گروپ کے خالد محمود چوہدری 297ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ الخدمت گروپ کے عمرافضل باری 206ووٹ لے سکے ،جوائنٹ سیکریٹری کیلئے پروفیشنل کے محمد یحییٰ 306ووٹ لے کر جیت گئے ان کے مد مقابل الخدمت گروپ کے ظہیر اعوان کو 176ووٹ ملے ۔
فنانس سیکرٹری کیلئے پروفیشنل گروپ کے طارق بھٹی277 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ الخدمت گروپ کے مون ملک 227 ووٹ لے سکے۔سیکرٹری اطلاعات کیلئے پروفیشنل گروپ کے محمد آصف 277 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ الخدمت گروپ کے میاں نواز 224 ووٹ لے سکے۔‎