پرانی رنجش پر فائرنگ، بینک ملازم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

پرانی رنجش پر فائرنگ، بینک ملازم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا
پرانی رنجش پر فائرنگ، بینک ملازم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھوٹکی میں پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے بینک ملازم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ گھوٹکی کے علاقے قادر پور میں دیرینہ دشمنی پر پیش آیا، ملزم نے بینک ملازم کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 

پولیس نے بینک ملازم کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔