مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، عمر ایوب

مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، عمر ایوب
مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذاکرات آگے نہیں چل سکتے۔اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

اپنی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی واحد صوبہ ہے جو سر پلس میں ہے۔ مرکزی حکومت صوبے کو فنڈ زنہیں دے رہی اس لیے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مذاکراتی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کے 2 ہی مطالبات تھے کہ اسیران کو آزاد کیا جائے اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، مطالبے پورے نہ ہوئے تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے۔ہماری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، وہاں گفتگو سنی جاتی ہے انہوں نے ٹاسک دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے ایک اجلاس بلائیں۔

مزید :

قومی -