متعدد ممالک کی اقتصادی صورتحال اچھی نہیں، آئی ایم ایف

متعدد ممالک کی اقتصادی صورتحال اچھی نہیں، آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے متعدد ممالک کی اقتصادی صورت حال کو خلاف توقع مزید خراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں اس صورتحال کی توقعات کے اندازے پر رپورٹ جاری کی جائے گی مگر خدشہ ہے کہ رواں سال اقتصادی لحاظ سے اچھا نہیں گزرے گا۔ جیورجیوا نے دی فنانشل ٹائمز کی طرف سے ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس اور اس کے عالمی معیشت پر مرتب اثرات بارے خدشات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک کی اقتصادی صورت حال خلاف توقع مزید خراب ہے اور جن ممالک کی کارکردگی اس سلسلے میں بہتر ہے انہیں چاہیے کہ وہ کورونا کو ایک موقع جانتے ہوئے اپنی معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھاتے رہیں۔

مزید :

عالمی منظر -