لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں امریکہ ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں امریکہ ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں امریکہ ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ  لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ہمیں اب بھی یقین ہے کہ لبنان کے ساتھ آگے بڑھنے کا ایک سفارتی راستہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ  ملوث نہیں، اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا، مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے، نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے 12 افراد شہید جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت  اڑھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔