منی لانڈرنگ کیس؛ پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

منی لانڈرنگ کیس؛ پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
منی لانڈرنگ کیس؛ پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

سما ٹی وی کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ  کیا ہے،پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کے ساتھ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔