خاتون کیساتھ نامناسب رویہ؛ سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کی پابندی عائد
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سری لنکن کرکٹر دلیپ سماراویرا کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر کرکٹ آسٹریلیا نے 20 سال کیلئے کسی بھی عہدہ پر فائز رہنے پر پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن کا کہنا ہے کہ سابق سری لنکن کرکٹر و کوچ سماراویرا نامناسب رویے میں ملوث پائے گئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی کی ہے۔
نامناسب طرز عمل کے الزامات اس وقت لگے جب سماراویرا کرکٹ وکٹوریہ کی ایک خاتون نے الزامات عائد کیے۔
دلیپ سماراویرا نے 1993 سے 1995 تک سری لنکا کیلئے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشل میچز کھیلے۔سابق کرکٹر کو خاتون کھلاڑی کے ساتھ مبینہ طور پر غلط برتاؤ کے الزامات کا سامنا تھا، انہیں کرکٹ وکٹوریہ میں بطور ماہر بیٹنگ کوچ 2008 میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال نومبر میں ویمنز ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔