بلدیاتی الیکشن لڑنے والی ساس ، بہو کی نشستوں کا نتیجہ بھی آگیا، کون جیتا کون ہارا؟

بلدیاتی الیکشن لڑنے والی ساس ، بہو کی نشستوں کا نتیجہ بھی آگیا، کون جیتا کون ...
بلدیاتی الیکشن لڑنے والی ساس ، بہو کی نشستوں کا نتیجہ بھی آگیا، کون جیتا کون ہارا؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوئر مہمند کے علاقے سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی ساس اور بہو کی نشستوں کا نتیجہ بھی آگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ساس دنیا بی بی نے  عوامی نیشنل پارٹی  (اے این پی) کے ٹکٹ سے انتخاب میں حصہ لیا اور صرف ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 402 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار لال پری جاناں نے 401 ووٹ حاصل کیے۔

دوسری جانب بہو رابعہ بی بی کو ولیج کونسل کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور جمعیت علماء اسلام کی امیدوار سے 56 ووٹوں سے شکست کھا گئیں۔