ملتان میں آوارہ کتوں کی بھرمار
ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ملتان میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو اکثر پیدل چلتی خواتین اور معصوم بچوں کو کاٹ لیتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے مقامی انتظامیہ کے پاس پیسوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ لوگ بھی موجود ہیں تاہم اِس کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے کتا مار مہم نہیں چلائی گئی۔ دوسری طرف نشتر ہسپتال میں کتا کاٹنے کی ویکسین لگوانے جانے والے مریضوں کو اپنی جیب سے ویکسین لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ضروری اَمر یہ ہے حکومت ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شہری اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کی خصوصی مہم شروع کرائی جائے، ساتھ ہی ساتھ ہسپتالوں میں کتا کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ شہری سُکھ کا سانس لے سکیں۔
٭٭٭٭٭