بجلی بلز پر عائد ٹیکسز حکومت کیلیے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئے،3 برسوں میں عوام سےکتنےارب روپے وصول کیے گئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا لگتا ہے بجلی بلز پر عائد ٹیکسز حکومت کیلیے آمدن کا بڑا ذریعہ بن چکے ہیں ،3 برسوں میں صارفین سے کتنےارب روپے وصول کر لیے گئے ؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ "جیو نیوز " کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران اس مد میں 1410 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز ات کے مطابق 2 سال میں بجلی بلز پر ٹیکسز وصولی کی شرح دو گنا ہوگئی۔2021 میں بجلی صارفین سے 345 ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کی گئیں جبکہ 2022 میں اس مد میں 461 ارب اور 2023 میں 603 ارب روپے سے زائد ٹیکسز لیے گئے۔
دستاویزات کےمطابق ٹیکس وصولی بجلی کی اصل قیمت کے علاوہ ہے جب کہ پی ٹی وی فیس کی مد میں 25 ارب 70کروڑ،ا نکم ٹیکس کی مد میں 180 ارب سے زائد وصولیاں ہوئیں اور صارفین نے اضافی ٹیکس کی مد میں 89 ارب 69 کروڑ روپے ادا کیے۔