5تا12 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع

  5تا12 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہر میں 5 سال سے 12 سال تک کے بچوں کو آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے انجکشن لگانے کی مہم شروع ہو گی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے محکمہ ہیلتھ کو کل شام تک تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مہم 19 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی اور 5 سال سے 12 سال تک کے 19 لاکھ 64 ہزار بچوں کو کورونا وائرس کے حفاظتی انجکشن لگائے جائیں گے۔ 
ڈی سی لاہور نے کہا کہ 2100 سے زائد ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 443 ملازمین اس مہم کو سپروائز کر رہے ہیں اور مجموعی طور پر 12 ہزار محکمہ صحت کے اہلکار اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ 175 ڈاکٹرز بھی فیلڈ میں ٹیموں کے ہمراہ ہوں گے اور 0۔12 ملی لیٹر کی ڈوز ہر بچے کو لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی سکولوں میں بھی ٹیمیں جا کر بچوں کو کورونا وائرس سے بچاو ¿ کے حفاظتی انجکشن لگائیں گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بلاخوف وخطر انجکشن لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ انجکشن کے کوئی منفی اثرات نہ ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بعض ممالک میں 06 ماہ تک کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاو ¿ کے حفاظتی انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہری اپنے گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔