لاہور میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں چند روز میں ایک کلو مرغی کی قیمت میں 200 روپےتک اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے حکام کے مطابق مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتی ہے، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک کااضافہ کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے سٹاک کا ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کےمطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بھی مرغی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا ہے ۔