سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کےمبینہ اغوا ءکا مقدمہ 7 روز بعد درج

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کےمبینہ اغوا ءکا مقدمہ 7 روز بعد درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمدا کرم کے مبینہ اغواء کا مقدمہ 7 روز بعد درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس میں مغوی محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق اگست کی صبح 5 بجے چند افراد خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہونے والے افراد نے ہم سے موبائل فونز بھی چھین لیے، ماسک پہنے تینوں بندوں نے محمد اکرم کو زبردستی ویگو ڈالے میں ڈالا اور لے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محمد اکرم تینوں افراد سے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملنے کا کہتے رہے، واقعہ کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل آئے اور ہمارے موبائل فونز لے گئے۔